Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، ملک میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے...

حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، ملک میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے : انجینئر ضمیر احمد

 Pasban logoپاسبان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجینئر ضمیر احمد نے کہا ہے کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوگا کیونکہ ملک میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے ۔ پاسبان سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں پاسبان کراچی کابینہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی چہرے بدلنے کا نام نہیں ہے ۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب وی آئی پی کلچر، طبقاتی نظام تعلیم، کرپشن اور معاشی ناہمواری کا خاتمہ ہوگا۔ حقیقی تبدیلی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے پاسبان نے ضلعی اور ٹاﺅن سطح پر عوامی رابطہ مہم اور ممبر سازی کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان اگلے چند ہفتوں میں تبدیلی کنونشن کا انعقاد کرکے حقیق تبدیلی کے خدوخال عوام کے سامنے واضح کرے گی ۔ اس موقع پر پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے کراچی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔ اکر م آگریاسینئر نائب صدر ، عابد بلوچ، اور امید علی قاضی نائب صدور ، جاوید ملک ، مشتاق احمد ، امجد بلوچ ، عتیق الرحمن ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،جمعہ خان ، حامد اعوان ، امداد حسین ، سلمان نواب، ناصر ولی ، اشتیاق شاہ ، اعجاز بلوچ جوائنٹ سیکریٹری اور صابر قریشی اور محمد ایوب کو رابطہ سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ عبداللہ شیری، میاں ریاض ، انور بھائی اور وسیم غوری کراچی کا بینہ کے ارکان کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ شیخ محمد شکیل نے کہا کہ پاسبان تبدیلی کی جدوجہد کو ایک نیا رخ دے گی ، نچلی سطح سے ایک عام، غریب اور باکردار شہری ہی پاسبان کا انتخابی امیدوار ہو گا اور انتخابی مہم منفرد انداز میں اس طرح چلائی جائے گی کہ عوام امیدوار کے کردار اور کام کو ووٹ دیں گے جو نوٹ کے ذریعے الیکشن جیتنے کے رجحان کو ناکام بنائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...