Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ریکسرلین ، لیاری کی فلاحی تنظیم ”انجمن پشنی بلوچ“ کا تعمیراتی کام...

ریکسرلین ، لیاری کی فلاحی تنظیم ”انجمن پشنی بلوچ“ کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، پاسبان

 Pasban logoپاسبان کراچی کے سینئر نائب صدر اکرم آگریا، ڈپٹی جنرل سیکریٹری امجد بلوچ اور لیاری ٹاﺅن کے صدر اعجاز بلوچ نے کہا ہے کہ ریکسرلین ، لیاری کی فلاحی تنظیم ”انجمن پشنی بلوچ“ کا تعمیراتی کام دو سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود سرکاری افسران کی غفلت کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا۔ پی ڈبلیو ڈی کے افسران علاقہ معززین کی موجودگی میں انکوائری کریںکرپشن چھپانے کیلئے فائلوں کا پیٹ بھرنے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان ہیلپ لائن کے توسط سے PWD کے اعلیٰ افسران کو 10 اکتوبر 2014 کو خط لکھ کر مطلع کیا گیا تھا کہ چار ماہ میں مکمل کیا جانے والا تعمیراتی کام دو سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا گیا ہے جس کا جواب سائیٹ کا معائنہ کئے بغیر ایک ماہ کے بعد یہ دیا گیاسول ورک مکمل ہو چکا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تعمیراتی کام مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیوڈی کے ایگزیکیوٹیو انجینئر اعظم خلیل خان صاحب کوانجمن پشنی بلوچ کے صدر فضل الحق ولد ماسٹر موسیٰ اور علاقہ معززین کی موجودگی میں سائیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کو تمام تر حقیقت سے آگاہ کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے محض فائلوں کا پیٹ بھرنے کیلئے جوابی خط لکھ کر رسمی کاروائی پر ہی اکتفا کیا۔”انجمن پشنی بلوچ“ کے صدر فضل الحق کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فری ایجوکیشن اور دیگر فلاحی کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ پاسبان رہنماﺅں نے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل انکوائری کرائی جائے کہ فلاحی تنظیم ”انجمن پشنی بلوچ“ ریکسرلین ، لیاری کا تعمیراتی کام کا ٹینڈر کتنی مالیت کا پاس کیا گیا، ٹھیکدار PWD محمد اکبر ولد گلزار احمد کوکتنی رقم ادا کی گئی اور کتنا تعمیراتی کام نا مکمل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...