Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پاسبان تحریک انصاف کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، الطاف شکور

پاسبان تحریک انصاف کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، الطاف شکور

Pasban logoپاسبان ملک میں موروثی سیاست اور اسٹیٹس کو کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ موجودہ سیاسی نظام عوام کے حقوق سلب کرنے اور جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ ہے ۔ پاسبان پاکستان موجودہ حالات کو تبدیل کرنے اور ملک کو ترقی اور بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے ہر قدم کی حمایت کرتی ہے اور انتخابات میں دھاندلی، کرپشن، ناانصافی، میرٹ کے قتل اور حکومتی اداروں کے ماورائے قانون اقدامات کے خلاف تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی و سماجی جماعتوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارصدر پاسبان پاکستان الطاف شکور نے پاسبان سیکریٹریٹ میں تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفدفردوس شمیم نقوی ممبر مرکزی کور کمیٹی، حفیظ الدین رکن سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری کی قیادت میں نعیم شیخ ممبر کور کمیٹی سندھ،اظہار الحسن قادری اور عاطف شاہ ممبر کراچی کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیاجو کہ تحریک انصاف کی جاری مہم کے سلسلے میں پاسبان رہنماﺅں سے ملاقات کرنے آئے تھے اس موقع پر پاسبان کے مرکزی سینئر نائب صدرطارق جمیل، جنرل سیکریٹیری عثمان معظم، انجینئر ضمیراحمد اور ریحان علی بھی موجود تھے ۔الطاف شکور نے کہا کہ کرپشن، موروثی سیاست، اسٹیٹس کو کا خاتمہ تحریک انصاف ہی نہیں ہمارا بھی دیرینہ مطالبہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقہ انتخاب سے معرض وجود میں آنے والی اسمبلیاں عوامی نمائندگی نہیں کرتیں جب تک متناسب عوامی نمائندگی کے تحت حکومت وجود میں نہیں آئے گی جمہوریت نہیں کہلا سکتی ۔پرامن احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔پاسبان رہنماﺅں نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پرہونے والے تشددکے نتیجے میں ایک کارکن کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...