Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے عوام کرپشن و مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں،پاسبان

عوام کرپشن و مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں،پاسبان

26-10-2016-aکراچی پاسبان پاکستان کراچی الیکشن سیل کے چیئرمین عبدالحاکم قائد اور وائس چیئرمین سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ عوام کرپشن ومہنگائی سے مکمل نجات،دووقت کی روٹی اورباعزت روزگار چاہتے ہیں جبکہ حکمران نہ مہنگائی، نہ ہی کرپشن ختم کررہے ہیں اور نہ ہی حقیقی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کررہے ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو بری مایوس کردیا ہے ۔پاسبان کے نمائندے عوام کے ووٹوں کی تائید سے منتخب ہوکرنہ صرف حکومتی ایوان میں عوام کے بنیادی مسائل اور ملکی مفادات پر بات کریں گے بلکہ عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات پر بھی حکومت کو مجبور کردینگے۔ وہ پاسبان کراچی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں آئے ہوئے این اے 258سے پاسبان پاکستان کے نامزد کردہ امیدوار عرفان عثمان میمن اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے دیگرمعززین سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔این اے 258کے ضمنی انتخاب میں پاسبان پاکستان کے نامزر کردہ امیدوار عرفان عثمان میمن نے کہا کہ پاسبان نے مجھے جو عزت بخشی ہے اور مظلوم عوام کی خدمت کیلئے مجھے نامزد کیا ہے میں پاسبان کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا اور مظلوم عوام خدمت کرتا رہوں ۔اس موقع پر منظور میمن ،محمد عمران میمن ،مولا بخش ،حاجی غنی میمن پاسبان کے سینئر رہنما اکرم آگریا ،سنان اور حیدر بھی موجود تھے ۔ پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ موٹرویز اور طویل سڑکوں کی تعمیرات خوش آئند اقدام ضرور ہے مگرموٹر ویز اور سڑکیں بعد میں پہلے عوام کو خوشحالی ،تعلیم اور صحت درکار ہے ۔پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ پاسبان عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...