Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں عدالت پولیس کی زیرحراست الآصف اسکوائر کے 2 نوجوانوں کی بازیابی کیلئے سندھ...

پولیس کی زیرحراست الآصف اسکوائر کے 2 نوجوانوں کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

Pasban logoپاسبان کے قانونی مشیر خرم لاکھانی ایڈوکیٹ اور اسٹنٹ محمد بلال قریشی ایڈوکیٹ نے الآصف اسکوائر کے 2نوجوان علی احمد عرف سنت ولد حاجی فضل احمد اور اکبر ولد حاجی صولت کی 9دسمبر سے غیر قانونی حراست کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں الآصف اسکوائر کے تاجر نجیب اللہ کی مدعیت میں پٹیشن نمبر 6578/14دائر کردی ۔ واضح رہے کہ الآصف اسکوائر کے اہلیان و تاجران نے سابقہ یونین کی بد عنوانیوں سے تنگ آکر تاجر عبدالستار کو جرگے کے ذرےعے یونین کی ذمہ داری سنبھالنے کی بات کی درخواست کی تھی لیکن سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ کے ذمہ دار نواب الدین نے عوام کی مرضی کے برخلاف بغیر نوٹس دیئے اور غیر قانونی طور پر چند ناپسندیدہ افراد کو پولیس کی مدد سے اہلیان و تاجران الآصف اسکوائر پر مسلط کرنے کی کوشش کی اور عوام کے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور DSPقمر اور چوکی انچارج و سب انسپکٹر ندیم سرور نے علاقہ مکینوں کی موجودگی میں علی احمد عرف سنت اور اکبر کو اٹھا کر غائب کردیا۔ اہلیان و تاجران الآصف اسکوائر کی درخواست پر پاسبان ہیلپ لائن نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سندھ ، ایڈیشنل آئی جی ،کراچی اور ڈی آئی جی ایسٹ کو لیٹر نمبر PHLK-REF NO: 143-02/14کے ذرےعے اسی دن تمام صورتحال سے آگاہ کیا لیکن اعلیٰ حکام کے نوٹس نہ لینے پر تاجران الآصف اسکوائر کے نمائندے نجیب اللہ نے مذکورہ دونوں نوجوانوں کی بازیابی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13روز گزرنے کے باوجود پولیس علی احمد اور اکبر کی گرفتاری ظاہر نہیں کررہی ہے اور نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیا جارہاہے اس لئے خدشہ ہے کہ کہیں انہیں جعلی پولیس مقابلے میں مار نہ دیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...