Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سانحہ کوئٹہ میں ملوث بیرونی ہاتھ بے نقاب کیاجائے،الطاف شکور

سانحہ کوئٹہ میں ملوث بیرونی ہاتھ بے نقاب کیاجائے،الطاف شکور

Pasban logoکراچی پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے سانحہ کوئٹہ میں وکلاء کے بعد اب بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے جاری خونی دھشت کردی کے واقعات کا مقصد دنیا کی نظروں میں پاکستان کوایک کمزوراور خطرناک ملک ظاہر کرنا ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں بیرونی ہاتھ کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیاجائے اور عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں کے سامنے بیرونی ہاتھ کو آشکار کرکے بے اثر کردیا جائے ۔پاکستانی فورسزکے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیااس پر قوم انہیں سلام پیش کرتی ۔الطاف شکور نے کہا کہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلئے ایمبولینس کی فراہمی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی مگر افسوس ہے کہ شہداء کی شہادت پروفاقی اور صوبائی حکام صرف افسوس کے اظہارتک ہی محدود رہے اور شہدا کے لواحقین اپنے عزیزوں کے تابوتوں کو وینز کی چھتوں پر لے جانے پر مجبور ہوئے ۔الطاف شکور نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت،جنت الفردوس اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ اورناقص حکومتی انتظامات پرپاسبان اور پوری قوم غمزدہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...