Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

پاسبان نے ایوارڈ فینٹاڈاکٹرعافیہ کے نام کردیا

1-1-2018کراچی پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے ”فیملی ایکسپو اینڈ نیشنل ٹیلنٹ ایوارڈ فینٹا2017 فیسٹیول“ میں انہیں ملنے والا انسانی حقوق ایوارڈ اعلان کے مطابق قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائش گاہ جاکر والدہ عصمت صدیقی کے حوالے کردیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے نام کیا جانے والا ایوارڈ حوالہ کیا جانے پرڈاکٹر عافیہ کی والدہ نے پاسبان سے اظہار تشکر کیا۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے پاسبان کے صدر الطاف شکور نے کہا کہ ”فیملی ایکسپو اینڈ نیشنل ٹیلنٹ ایوارڈ فینٹا2017 فیسٹیول“ میں پاسبان کو ملنے والا یہ ایوارڈ اب قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام ہوچکا ہے۔آج یہ امانت ڈاکٹر عافیہ کی والدہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی نے عافیہ کو یاد رکھنے پر پاسبان کے صدر الطاف شکور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر موقع پر عافیہ کو یاد رکھنے والی تمام جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کی بے حد شکرگذار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صرف میری نہیں قوم کی بیٹی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عافیہ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تمام دینی، سیاسی اور سماجی جماعتوں کے قائدین عافیہ کو واپس لانے کا فریضہ ادا کریں۔

Open chat