Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

عمر بخاری کا تبادلہ، میجرجنرل افتخار ڈی جی رینجرز سندھ تعینات

ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا تبادلہ کردیا گیا، زرائع کے مطابق عمر بخاری کی جگہ میجر...

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے...

درخشاں ڈکیتی کے مدعی نے غلام مصطفی کو شناخت کرلیا

ڈیفنس مقابلے میں ہلاک سرائیکی گینگ کے سرغنہ کو درخشاں میں ہونےوالی ڈکیتی کے مدعی نے شناخت کرلیا،...

چیف جسٹس کے الیکٹرک کی لوٹمار سے نجات دلائیں،پاسبان

pasban 2کراچی پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی کے بجلی صارفین کو کے الیکٹرک کی لوٹ کھسوٹ سے تحفظ دلانے اور کے الیکٹرک کی لوٹ کھسوٹ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیں ، کے الیکٹرک کی بدمعاشی اور لوٹ کھسوٹ بغاوت کو جنم دینے کا باعث بن سکتی ہے ۔ حکومت کا کے الیکٹرک کے سامنے بے بسی شرمناک اقدام ہے ۔ حکومت ، نیپرا اور نیب صارفین کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ۔کے الیکٹرک بدترین لوڈ شیڈنگ بھی کررہی ہے اور صارفین کو اضافی بل بھیج کر ان کی معاشی حالت کو بھی بگاڑ رہی ہے ۔ صارفین کی بڑی تعداد کے الیکٹرک کی اضافی بلوں کی ادائیگی کیلئے قلاش ہوچکی ہے اور کے الیکٹر ک بھیجے گئے اضافی بل کی ادائیگی کے لئے صارفین کو حکومتی سرپرستی میں بلیک میل کرکے انہیں گھر بار فروخت کرنے تک مجبور کررہی ہے ۔عوام پاسبان کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ، پاسبان کے الیکٹرک کے ظلم کے ستائے ہوئے صارفین کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی

Open chat