موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی وارداتیں تشویشناک ہیں، پاسبان

pasban 2کراچی ،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم نے کہا ہے کہ شہر قائد میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی وارداتیں تشویشناک ہیں، شہر سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں آخر کہاں جارہی ہیں؟کیا پولیس سورہی ہے؟ آئی جی سندھ موٹرسائیکلیں چوری کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں۔ جاری بیان میں عبدالحاکم قائد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔ شہر بھر میں خفیہ کیمروں کی مانیٹرنگ کیوں نہیں کی جارہی،فوری چیکنگ،ملزمان پر ہاتھ ڈالنے کے لئے باقاعدہ نظام تشکیل دیا جائے۔ جن علاقوں میں موٹرسائیکلیں چوری ہونے کے واقعات بڑھ چکے ہیں ان علاقوں کے ایس ایچ اوز،ڈیوٹی آفیسر ز، پٹرولنگ پر مامور باوردی اور خفیہ سادہ لباس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تو اس طرح کے اقدامات سے جرائم کے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top