Thursday, October 29, 2020
Home Trending پاسبان نے فوجی عدالتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پاسبان نے فوجی عدالتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Pasban logoپاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کے قیام اور انہیں فوجی افسران کی سرپرستی میں چلانے آئین پاکستان میں پارلیمنٹ کے ذرےعے ترمیم کرانے کے خلاف پٹیشن میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے اس سلسلے میں کمنٹس مانگتے ہوئے Stay Order جاری کرے۔مدعی نے اپنے وکیل سید عبدالوحید کی وساطت سے آئینی درخواست داخل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک خداد میں آئین پاکستان کے مطابق سول کورٹس معرض وجود ہیں اور آئین و قانون کے مطابق چل رہی ہیں ۔ ان حالات میں سول عدالتوں کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کا قیام یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کو سول عدالتوں پر اعتماد نہیں رہا ہے یا وہ فوج کے دباﺅ میں آکر سیاسی پارٹیوں کو بھی ساتھ ملا کر عوام کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ فوجی عدالتیں جو کہ فوج کے افسران کی سربراہی میں چلیں گی بہتر اور جلد فیصلہ کرپائیں گی اور ملک خداداد سے دہشت گردی، کرپشن کا خاتمہ مکمل طور پر کرسکیں گی جبکہ فوجی عدالتوں کے خلاف سپریم کورٹ پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا چکی ہے جو کہ کتابوں میں موجود ہے ۔ مدعی کے وکیل نے مزید معزز عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ حکومت اس ملک میں سول اور فوجی عدالتیں دونوں ایک ساتھ چلانا چاہتی ہے جو کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25,4،10،199کی سختی سے نفی کرتی ہے ۔ اگر فوجی عدالتیں حکومت کی اور سیاست دانوں کی نظر میں اتنی ہی اہمیت طلب ہیں اوراس سے دہشت گردوں کا قلع قمع ہوسکتا ہے تو فوج کو آئین کے آرٹیکل 245کے تحت مکمل اختیارات دے دیئے جائیں ورنہ آدھا تیتر آدھا بٹیر کی مصداق پر عمل نہ کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...