Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نیپرا صارفین کو بجلی کمپنیوں کے مظالم سے نجات دلائے ،...

نیپرا صارفین کو بجلی کمپنیوں کے مظالم سے نجات دلائے ، ابوبکر عثمان

Pasban logoپاسبان پاکستان پبلک ایشوز کے ڈائریکٹر ابوبکر عثمان نے کہا ہے کہ 48% لوڈشیڈنگ کرنے کے باوجود کے الیکٹرک بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا پورا فائدہ صارفین کو دینے کیلئے تیار نہیں، نیپرا صارفین کو بجلی کمپنیوں کے مظالم سے نجات دلائے ۔پاسبان پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میںالطاف شکور کی زیرصدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ نیپرا سماعت میں پاسبان نے صارفین کے مفادات کی ترجمانی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک فرنس آئل کی قیمت میں گیارہ فیصد کمی کے باوجود پیداواری لاگت میں گیارہ فیصد کمی کا پورا فائدہ صارفین کو دینے کیلئے تیار نہیں، پندرہ پیسے فی یونٹ معطل شدہ ملازمین کو ادا کرنے کیلئے ناجائز طور پر صارفین سے وصول کئے جاتے ہیںمزید یہ کہ NTDC یعنی واپڈا سے اوسطاََ پندرہ فیصد سستی بجلی ملنے کے باوجود صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں صرف چار فیصد اوسطاََ فائدہ دے کر 23 فیصد منافع خوری کی ٹھان لی ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑتالیس فیصد لوڈ شیڈنگ کے باوجود ماہانہ بجلی کے بل کی رقم دیکھ کر صارفین کو بخار آجاتا ہے لیکن کے الیکٹرک کی لوٹ مار کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں ہے۔کمشنر کراچی مہنگائی کے خلاف دکانداروں پر جرمانے عائد کرتے ہیں لیکن بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ کا سبب بننے والی بجلی کمپنیوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کی عوامی سماعت میں تمام آڈٹ شدہ اعداد و شمار کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا نیپرا بجلی کمپنیوں کے مطالبے پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے موقع پر لوڈشیڈنگ، اوسط بلنگ، زائد بلنگ اور جھوٹے اور بے بنیاد سابقہ بقایہ جات کے ذریعے بجلی صارفین کو لوٹنے کے حقائق کو بھی مدنظر رکھے اور کے الیکٹرک سمیت بجلی پیدا اور مہیا کرنے والی تمام کمپنیوں کو قانون کا پابند بنائے۔ ابوبکر عثمان نے پانی و بجلی کے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ تانبے کی تار کی جگہ المونیم تار استعمال کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے جو کم وولٹیج اور میٹر تیزرفتار چلنے کا باعث ہے جس کی وجہ سے صارفین کو تقریباََ پندرہ فیصد زائد بل کی رقم ادا کرنی پڑرہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...