Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا میں مبتلا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا، سینیٹر عتیق شیخ نے چند روز قابل نجی اسپتال میں طبی...

رینجرز کارروائیوں میں 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

سندھ رینجرز کی گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان محمد اختر ،سدھیر احمد...

سندھ میں فنڈجاتا ہے لگتا نظر نہیں آتا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار،جھیلوں اور شاہراہوں کے اطراف درخت لگانے کا حکم، اس موقع پرچیف جسٹس نے سخت ریمارکس...

جعلی نوٹ چلاتے خاتون گرفتار،نقلی 2 ہزار روپے برآمد

کورنگی کراسنگ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلاتے ہوئے خاتون گرفتار، ہزار ہزار کے دو نقلی نوٹ بھی برآمد، پولیس کے مطابق ابراہیم...

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے: عثمان معظم

pasbanکراچی ۔ پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں اور سا لمیت کے معاملے پر پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع پاکستان کے معاملے پر قوم کا بچہ بچہ وطن کا پاسبان ہے ۔ بھارتی جارحیت کے خلاف سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے شہید رینجرز اہلکار نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک صفدر کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے کراچی پریس کلب پر چراغ روشن کئے گئے ۔ عثمان معظم نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاک فوج کو انتظامی اور آئینی معاملات میں الجھا کر ملکی سرحدوں کو کمزور کیا جارہا ہے،
کشمیر کے مسئلے پر نواز حکومت کے معذرت خواہانہ رویئے نے بھی بھارتی فوج کے حوصلے بلند کئے ہیں جس کا فائدہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت سرحدوں کی باربار خلاف ورزی کرکے اٹھارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمران اپنے معاملات درست کرلیں اور ہرادارے کو آئین و قانون کے مطابق چلائیں تو اس سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکتا ہے ۔ فلیگ میٹنگ کےلئے بلائے گئے فوجی جوانوںپر حملہ بھارتی فوج کی اخلاقی گراوٹ اور بزدلی کی نشاندہی کرتا ہے ۔ دونوں شہید جوانوں کے لہو کا انتقام لینا پوری قوم پر قرض بن چکا ہے جسے ادا کرنا حکومت پر فرض ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کو انتظامی اور آئینی معاملات میں نہ الجھایا جائے، بھارتی جارحیت کا ہر سطح اور ہر فورم پر بھر پور جواب دیا جائے، اورروایتی احتجاج کی بجائے اقوام متحدہ میں فوری طورپر اس مسئلے کو اٹھایا جائے #

حفیظ خٹک
Biographical Info
Open chat