Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نظریہ پاکستان کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں،...

نظریہ پاکستان کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں، طارق جمیل

Pasban logoجماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی کی دعوت پر پاسبان پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طارق جمیل کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کیلئے مینار پاکستان، لاہور پہنچ گیا جس میں مرکزی نائب صدر اعظم منہاس ،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سرفراز اولکھ ، صدر پاسبان پنجاب طارق ریحان و دیگر ذمہ داران اور بڑی تعداد میں پاسبان کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طار ق جمیل نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے فروغ کےلئے پاسبان پاکستان ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلنے کےلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار عشروں میں کوئی بھی سیاسی حکومت عوام کو گڈگورننس نہ دینے کی وجہ مستحکم نہیں ہوسکی ۔ ماضی اور حال کے حکمران اگر نظریہ پاکستان کے مطابق حکومت کرتے تو ملک کو نہ صرف بڑے بڑے سانحات سے بچایا جاسکتا تھا بلکہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن بھی کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان جاپان اور جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک کو قرضہ دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل تھا جبکہ آج حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔
۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...