Monday, October 26, 2020
Home Trending پاسنگ آؤٹ پریڈ: 3 خواتین سمیت 1200 اہلکار سندھ پولیس کا حصہ...

پاسنگ آؤٹ پریڈ: 3 خواتین سمیت 1200 اہلکار سندھ پولیس کا حصہ بن گئے

SindhPolice_Logoکراچی: شہید بینظیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں پولیس کمانڈوز کی 27ویں پاسنگ آوٹ پریڈ میں 3خواتین سمیت 1200اہلکار تربیت حاصل کرکے سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے دعویٰ کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے 6 ہزار ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دےدی۔ رزاق آباد میں قائم شہید بینظیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 27 ویں الیٹ کورس پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی،پاسنگ آوٹ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی تھے۔ پریڈ میں 3خواتین سمیت 12سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ٹریننگ سینٹر انچارج نے پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں سے ملک کی حفاظت اور ایمانداری کا حلف لیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقدانعامات بھی تقسیم کیے گئے اور مہمان خصوصی کی جانب سے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے اپنے خطاب میں کہاکہ امن کے لیے پولیس کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاسنگ آوٹ ہونے والے اہلکاروں نے پریڈ کے موقع پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...