Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں قائد انقلاب کی بیٹیاں ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، رانی ارشد

قائد انقلاب کی بیٹیاں ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، رانی ارشد

indexپاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو 150دن مکمل ہونے کے باوجود اب تک قاتلوں کی عدم گرفتاری،حکمرانوں اور عدلیہ کے جانبدارانہ روئیے اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خلاف ناجائز اور انتقامی مقدمات کے خلاف ملک بھر بشمول آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں جن میں لاکھوں خواتین ،سول سوسائٹی،مذہبی ،سیاسی،سماجی جماعتوں کی قائدین و کارکنان خواتین نے شرکت کی۔کراچی میں فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے PATویمن ونگ کراچی کی صدر رانی ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو پانچ ماہ گزر گئے ہیں مگر نہ تو اس سانحہ کے قاتل گرفتار ہوئے نہ ہی اسکے ابھی تک غیر جانبدار تحقیقات ہوئیں ہیں ۔ہمارے ملک کے نظام عدل کا یہ عالم ہے گاڑیاں توڑنے والا گلو بٹ 11سال کیلئے جیل میں چلا گیا مگر 14معصوم انسانی جانوں کے قاتل آزاد اقتداد کی مسند پر برجمان ہیں ۔لاکھوں پاکستانی ستر دن سپریم کورٹ کے سامنے اسلام آباد میں روڈوں پر انصاف کیلئے احتجاج کرتے رہے مگرانکو انصاف دینے بجائے انکا مذاق اڑایا جاتا رہا اب تک انہیں انصاف نہیں ملا یہ کیسا نظام عدل اور نظام حکومت ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا عدلیہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مظالم پر ہمیں انصاف دے ۔ہم شہدائے انقلاب کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ایک ایک جان کا قصاص لیں گے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ہم نہ جھکنے والے نہ ڈرنے والے نہ بکنے والے ہیں ۔PATکی رہنماءتسبیحہ شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کیا PTVکا تقدس انسانی جانوں سے زیادہ ہے ؟انسانی جانوں کے قاتلوں کے خلاف ابھی تک وارنٹ گرفتاری نہیں نکالے مگر نام نہاد،جھوٹے اور انتقامی مقدمات بنا کر قائد انقلاب کے خلاف وارنٹ نکالنا موجودہ نظام کے کرپٹ اور جانبدار ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے جس میں مظلوم کو انصاف کے بجائے الٹے اسی کو مقدمات کا سامنا ہے ۔انھوں نے سوال کیا سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،بھکر اور اسلام آباد کے شہداءکے قاتلوں کے وارنٹ گرفتاری کب نکلیں گے؟کیا پاکستان میں ظالموں کیلئے کوئی قانون نہیں۔آمریت کی کوکھ میں پلنے والے حکمرانوں سے جھوٹے مقدمات اور انتقامی کاروایوں کی ہی توقع ہے۔نور فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی میں ہمت نہیں وہ قائد انقلاب کو گرفتار کرنا تو دور کی بات انکی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھے ہم انقلابی بیٹیاں ہیںچوڑیاں نہیں پہن رکھی ہم اپنے قائد کی حفاظت کرنا جانتی ہیں ۔ہم جھوٹے مقدمات اور ریاستی مظالم سے ڈرنے والے نہیں ہم نے ملک و ملت کی سلامتی کیلئے کئی قربانیاں دے چکی ہیں اور بھی دینے کو تیار ہیں انھوں نے کہا ہماری امن پسندی، حب الوطنی کو کمزروی نہ سمجھا جائے ۔قائد انقلاب کے خلاف فی الفور جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم ایسی تحریک چلائیں گے حکمرانوں کو دن کو تارے نظر آنے لگیں گے۔احتجاجی ریلی سے اتحادی جماعتوں کی قائدین اور سول سوسائٹی ،سماجی جماعتوں اہم سیاسی جماعتوں کی قائدین نے خصوصی شرکت کے علاوہ PATکی ہزاروں کارکنان نے پر امن احتجاج کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...