Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

گرین سگنل مل گیا، پی سی بی کا سیکورٹی وفد بنگلہ دیش جائے گا

pcb21لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے مالی معاملات تو ابھی طے نہیں ہوئے لیکن پی سی بی کا سیکورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش ضرور جائے گا ۔ دورہء بنگلہ دیش کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان اب بھی مالی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ پی سی بی اس سیریز سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔ دوسری جانب بورڈ کا دو رکنی وفد سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے پیر کو بنگلہ دیش جائے گا۔ وفد میں بورڈ کے سیکورٹی مینجر کرنل اعظم اور ورزارت داخلہ کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔وفد ہوٹل،وینیوز اور روٹ کا جائزہ لے گا۔سیریز کے میچز ڈھاکہ، چٹاگانگ اور کھلنا میں ہوں گے۔

Open chat