Tuesday, October 20, 2020
Home کھیل شاہد آفریدی کو مصباح الحق کی قیادت میں ہی ورلڈ کپ کھیلنا...

شاہد آفریدی کو مصباح الحق کی قیادت میں ہی ورلڈ کپ کھیلنا ہوگا، شہر یارخان

shahryar-khanپی سی بی کے چئیرمین شہر یارخان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے شاہد آفریدی کے بیان پر پریشانی ہوئی اور قواعد کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی تاہم یہ بات واضح ہے کہ شاہد آفریدی کو مصباح الحق کی قیادت میں ہی ورلڈ کپ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اگر خود ریٹائرڈ ہوئے تو ان کا متبادل سوچ رکھا ہے اور کسی ایک شخص کو یہ نہیں سوچنا چاہیئے کہ وہی کپتان بن سکتا ہے، آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں مصباح الحق نے خود آرام کرنے کو کہا جس سے یہ تاثر لیا گیا کہ انہیں کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2015 تک غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہوجائیں گی جبکہ اس حوالے سے بھارت، بنگلادیش اور سری لنکن بورڈ کو باور کرایا ہے کہ سیاست کو کھیل سے دور رکھا جائے، بنگلادیش اور سری لنکن بورڈز دورہ پاکستان کے لئے رضامند ہیں جبکہ آئرلینڈ اور افغانستان نے پاکستان میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹرائینگولر سیریز کرنے کا کہا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ جو آپ چاہیں گے ہم کرنے کو تیار ہیں جب کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مشروط رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی سے اجازت لینے کے بعد ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے۔
جادوگر اسپنر سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کو چند روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کے لئے بھیجیں گے انہوں نے کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے بولنگ ایکشن میں تھوڑی خرابی ہے جسے تین سے چار ہفتوں میں ٹھیک کرلیا جائے گا، امید ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ 2015 میں ٹیم الیون کا حصہ ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...