Thursday, October 29, 2020
Home کھیل راحت علی کے چناؤ کیلئے اپنا اختیاراستعمال کیا،شہریارخان

راحت علی کے چناؤ کیلئے اپنا اختیاراستعمال کیا،شہریارخان

shahryar-khanکراچی،  چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے اعتراف کیاہے کہ راحت علی کو اپنے اختیارات استعمال کرکے ٹیم میں شامل کرایا ہے۔ لیکن سہیل تنویر کی مخالفت کا تاثرغلط ہے، انکا کہنا ہے کہ راحت علی کومنگل تک ویزا مل جائیگا۔شہر یارخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم نے انتظامیہ کو چار فاسٹ بولرز کے نام منظوری کے لئے بھیجے تھے۔ جن میں راحت علی، سہیل تنویر، بلاول بھٹی اور عمر گل شامل تھے۔ شہریارخان نے کہا کہ چار بولرز میں سے راحت علی کے انتخاب کیلئے انہوں نے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو قائل کیا اور انہیں بتایا کہ راحت علی بقیہ دونوں بولروں سے بہتر ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پینٹگولر کپ میں بھی راحت علی نے اچھی بولنگ کی تھی۔چیئرمین پی سی بی نے کہنا تھا کہ سہیل خان کی طرح راحت علی کانام بھی تیس کھلاڑیوں میں نہیں تھا۔ لیکن ٹیم انتظامیہ کا خیال تھا کہ ہمیں متبادل بولر کی فوری ضرورت ہے۔ جبکہ راحت علی کے پاس ویزا بھی نہیں ہے۔ اس بارے میں انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے بات کی ہے اور انہوں نے منگل تک ویزا جاری کرنے کاوعدہ کیا ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ سہیل تنویر کے مقابلے میں راحت کا ریکارڈ بہتر ہے۔ انہوں نے راحت علی کے نام پر ٹیم انتظامیہ کو اعتماد میں لیا ہے۔ ان کی شمولیت پر بورڈ میں کوئی ڈیڈلاک نہیں تھا۔ جبکہ چیف سلیکٹر معین خان نے بلاول بھٹی کو برقرار رکھنے پر سخت مخالفت کی تھی۔ وہ اور دیگر سلیکٹرز سہیل تنویر یا راحت علی کی شمولیت پرمتفق تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...