Home پاکستان بجلی کے بعد گیس کا بحران عوام پریشان

بجلی کے بعد گیس کا بحران عوام پریشان

ملک میں ابھی ٹھیک سے سردیاں آئی بھی نہیں لیکن گیس بحران نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ملک میں گیس کی طلب اور رسد میں فرق ایک ہزار ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کرگیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے رواں موسم سرما میں گھریلو صارفین کو یومیہ 8 گھنٹے گیس کی فراہمی کمی یقین دہانی کرائی جارہی تھی لیکن صورت حال یہ ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کے بعد اب سندھ اور بلوچستان کے بیستر علاقوں میں بھی یومیہ 8 گھنٹے تو دور کی بات 6 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی کے بھی لالے پڑگئے ہیں۔

جس کی وجہ سے غربت کی چکی میں پسے عوام دہری مشکل کا شکار ہیں۔

گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ صبح سویرے گیس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ ناشتہ بھی تیار نہیں کیا جا سکتا، جس کی وجہ سے یا تو مجبوراً باہر سے ناشتہ لینا پڑتا ہے ، دونوں صورتوں اضافی اخراجات ان کا سارا بجٹ درہم برہم کررہے ہیں۔

پشاور، حیدرآباد اور کوئٹہ سمیت بعض مقامات پر گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے سڑکوں پر آکر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے

Scan the code
Exit mobile version