بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام پریشان

کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام پریشان

کراچی : مختلف علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانی بڑھا دی، مہنگائی کے مارے شہری صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا ہوٹل سے خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہریوں کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس کے کم پریشر کی وجہ شہری مہنگے داموں کھانا سمیت دیگر اشیا ہوٹلوں سے خرید کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔ گیس کی لوڈشڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، شامان ٹاون ، سرجانی ٹاون ، ناظم آباد ، رضویہ سوسائٹی ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا ، لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی ، اورنگی ٹاون ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال اور اولڈ سٹی ایریاز سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو سردیاں شروع بھی نہیں ہوئی ، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان اور پکوان سینٹر والوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code