فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی مدیحہ اسٹاپ خورشید پارک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا اور بلدیہ 24 کی مارکیٹ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے جس کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ اسد اللہ ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔