Saturday, October 31, 2020
Home Trending وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا

 MetroBusNEWqaimalishahphotoexpress-وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گزشتہ روز چیف منسٹر ہاﺅس میں کراچی کے لئے پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا۔ اس حوالے سے چیف منسٹر ہاﺅس کی انیکسی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیر بلدیات واطلاعات شرجیل انعام میمن اور وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جاکھرانی نے بھی خطاب کیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر رﺅف اختر صدیقی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

پیپلز بس سروس کے منصوبے کے تحت کے ایم سی نے پرانی سی این جی بسوں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ چلانے کے قابل بنایا ہے۔ منصوبے کے لئے رقم حکومت سندھ نے فراہم کی۔ پہلے مرحلے میں 36 بسیں سڑکوں پر لائی گئی ہیں جبکہ مزید 32 بسیں جلد سڑکوں پر لائی جائیں گی۔ یہ بسیں قائدآباد سے ٹاور تک چلیں گی اور ان کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سمیت پورے سندھ میں ٹرانسپورٹ، پانی کی فراہمی اور شاہراﺅں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے سندھ کے 11 منصوبے ختم کئے تو ہم نے احتجاج کیا۔ ان میں کراچی سرکلر ریلوے اور پانی کا منصوبہ K-4 بھی شامل تھے۔ ہمارے احتجاج پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کراچی تشریف لائے اور انہوں نے یہ اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کراچی میں گرین لائن بس کے منصوبے کے لئے 14 ارب روپے فراہم کرے گی۔ سندھ حکومت نے گرین لائن بس منصوبے کے لئے جو رقم مختص کی تھی، وہ رقم اب ییلو لائن بس منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا یہ بسیں آرام دہ، سستی اور ماحول دوست ہیں، حکومت سندھ مالی معاونت نہ کرتی تو یہ بیسں موسمی تبدیلیوں اور بارشوں کا شکار ہوجاتیں، انہوں نے کہا حکومت سندھ کراچی کو چنگ چی رکشوں سے نجات دلانے اورجدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنیکی کی کوشش کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...