ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیسندھ کی 6 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز مقرر

سندھ کی 6 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز مقرر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کی 6 جامعات میں مستقبل وائس چانسلرز مقرر کردیئے، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کی 6 جامعات میں مستقل وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ڈاکٹر ثمرین حسین مہران انجینئرنگ یونیورسٹی میں ڈاکٹر طٰحہ علی، آئی بی اے سکھر میں ڈاکٹر آصف شیخ کو مستقبل وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو خواتین یونیورسٹی میں ڈاکٹر تہمینہ مگن، اروڑ یونیورسٹی سکھر میں زاہد کھنڈ اور اللہ بخش یونیورسٹی جامشورو میں ڈاکٹر اربیلا بھٹو وائس چانسلر ہوں گی

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code