Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں شاہین ٹو کی کامیابی خطے میں پاکستان کی دفاعی برتری ہے...

شاہین ٹو کی کامیابی خطے میں پاکستان کی دفاعی برتری ہے ‘ پرویز مشرف

pervez Musharrafپاکستان نے 15سو کلومیٹر ایٹمی و روایتی وار ہیڈ لیجانے اور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے خطے میں دفاعی برتری حاصل کرلی ہے جوپاکستان کے دفاع کیلئے خوش آئند ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد و چیئرمین پرویز مشرف نے شاہین ٹو بےلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر عسکری قیادت ‘ سائنسدانوں اور ماہرین کو مبارکباد و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ تحفظ وطن کیلئے نہ صرف بیش بہا قربانیاں دی ہیں بلکہ دفاع وطن کو بھی ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مثبت جہت میں پیشرفت کو جاری رکھا ہواہے جس کی وجہ سے آج نہ صرف پاکستان کی افواج کو دنیا کی بہترین افواج ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ پاکستان کا دفاع بھی دور جدید کے عصری تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پاکستان آج جن خطرات سے دوچار ہے ان سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کے اظہار کے ذریعے نہ صرف ان کا مورال بڑھایا جائے بلکہ اسے دور جدید کے تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اسے تمام مراعات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے اور اسے مکمل خود مختاری و آزادی سے کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تو افواج پاکستان اتنی صلاحیت کی حامل ہیں کہ کوئی بھی کبھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا¿ت نہ کرسکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...