Friday, October 30, 2020
Home Trending حکمران ’ج‘ سے جمہوریت اور ’ج‘ سے جبر کی پالیسی پر گامزن...

حکمران ’ج‘ سے جمہوریت اور ’ج‘ سے جبر کی پالیسی پر گامزن ہیں، پرویز مشرف

pervez Musharrafکراچی، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں نگراں حکومت کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج عوام پاکستان کا آئینی وجمہوری حق ہے مگر دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آکر ہمیشہ فوج کے خلاف سازش کرنے والے سازشوں کو نہ صرف اسمبلی کے فلور تک لے گئے بلکہ اسلام آباد میں 2 ہفتوں سے زائدپرامن احتجاج کرنے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ حکمرانوں کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھانے والے میڈیا نمائندگان پر بھی ریاستی تشددکے ذریعے جس کردارکا مظاہرہ کررہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ’ج“ سے جمہوریت اور ”ج“ سے جبر کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

پرویزمشرف نے فوج کومداخلت پرمجبور کرنے کی حکومتی پالیسی پرتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سنبھالنے اورعوام کوڈلیور کرنے میں ناکام حکمران سیاسی شہیدبنناچاہتے ہیں اوراسی لیے دانستہ جمہوریت کیلیے خطرات پیداکررہے ہیں۔ پرویز مشرف نے انقلاب مارچ کے شرکااور صحافیوں پر بدترین تشددکوعوام وجمہوریت کش پالیسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اب موجودہ ٹولہ مزید حکمران رہاتوجمہوریت پر سے عوام کااعتمادبھی اٹھ جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...