Wednesday, October 28, 2020
Home Trending افغانستان میں پاک بھارت پراکسی جنگ ہوسکتی ہے، پرویزمشرف

افغانستان میں پاک بھارت پراکسی جنگ ہوسکتی ہے، پرویزمشرف

546af5ec2c936سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیٹوافواج کی واپسی سے شورش زدہ افغانستان میں پاکستان اور بھارت پراکسی جنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔کراچی میں فرانسیسی خبر ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کا اثرو رسوخ پاکستان کے لئے خطرناک ہے،جو پورے خطے اور پاکستان کے لئے ایک اور خطرہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف افغانستان چاہےگا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر بھارت افغانستان میں نسلی گروہوں کے بعض عناصر کو استعمال کر ےگا،تو پاکستان بھی ایسے گروہوں کی حمایت کرے گا اور ہمارے لئے نسلی گروہ یقیناًپختون ہوں گے،تو اگر افغانستان میں پراکسی جنگ کا ا?غاز ہونے والا ہے تواس سے گریز کیا جانا چاہیے۔پرویز مشرف نے الزام عائد کیا کہ بھارت جنوبی افغانستان میں تربیتی کیمپوں کے ذریعہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔ریٹائرڈ جنرل مشرف نے اپنے افسرتربیت کے لئے پاکستان کی بجائےبھارت بھیجنے پر سابق افغان صدر حامد کرزئی پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی چھوٹی باتوں نے اسٹریٹجک مسائل پیدا کئے۔ریٹائرڈ جنرل مشرف نے نائن الیون کے بعد امریکا کا ساتھ دینے کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔پاکستان کی سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہاکہ میرے ذہن میں اس بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور کسی اور کو بھی یہ شبہ نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستانی عوام تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...