Thursday, October 29, 2020
Home Trending گھوٹالا ہونے والا ہے، پٹرولیم قیمتوں میں 7 کے بجائے 3 روپے تک...

گھوٹالا ہونے والا ہے، پٹرولیم قیمتوں میں 7 کے بجائے 3 روپے تک ہی کمی پر غور

Petrolکراچی: حکومت نے ایف بی آر کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش کردہ سمری کے مطابق قیمتوں کمی نہ کر کے 10 سے 15ارب روپے کی اضافی ٹیکس وصولیوں پر غور شروع کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش کے مطابق 7 روپے کے بجائے صرف 2 سے 3 روپے کا ریلیف دینے پر غور کیا جارہاہے، حتمی فیصلہ 31 اگست کو کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اوگرا نے حکو مت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جو سمری بھجوائی ہے اس کے مطابق پٹرول 6.14روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.60روپے، ہائی اسپیڈ اوکٹین ایچ او بی سی 7.37روپے، لائٹ ڈیزل 6.80 روپے، مٹی کا تیل 6.30روپے سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے قیمتیں کم کرنے کی مخالفت کی ہے کہ قیمتیں کم کرنے سے ٹیکس وصولیاں کم ہونگی اور ٹیکس وصولیوں کا ہد ف پورا نہیں ہو سکے گا۔ آئل کمپنیاں بھی کہہ رہی ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے انھیں خسارہ ہو گا، اسلیے حکومت نے صرف2 سے 3 روپے کا ریلیف دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...