Saturday, October 31, 2020
Home Trending ٹینکرز کی ہڑتال، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند، پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں...

ٹینکرز کی ہڑتال، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند، پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

Petrol pumps closedکراچی: حکومت کی طرف سے سیلزٹیکس میں اضافے کے خلاف آئل ٹینکرز نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کر دی جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پراحتجاجی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 4 ستمبر سے بینکوں سے لین دین نہیں ہوگا اور 9 ستمبر کو پورے پاکستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن رہنما اکرم درانی نے کہا کہ سیلزٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 6فیصد کر دیا گیا۔ بڑھتی ہو ئی مہنگائی کی بدولت ٹینکرز مالکان پہلے ہی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ اضافی ٹیکس کا نفاذ کر کے حکومت دو وقت کی روٹی بھی تنگ کر رہی ہے۔ ٹیکس کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ این این آئی کے مطابق ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے جس کے بعد عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں فلنگ شروع کردی۔ احتجاجی پروگرام کے تحت کل بدھ کو پورے پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔4 ستمبر کوبینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا جبکہ 9ستمبر کوملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ اگراس کے باوجود بھی حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 7 اکتوبر کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ہڑتال کے باعث شہر کے تمام پٹرول پمپوں پر موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ پٹرول پمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پٹرول نہیں ملے گا تو فروخت کہاں سے کریں گے جبکہ عوام کے مطابق قیمتیں کم ہونے کے باعث یہ سب ملی بھگت ہے۔ خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد پیدل چلتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ذاتی سواری پر اسکول جانے والے طالب علم بھی پریشان دکھائی دیے۔ کئی پٹرول پمپس بیریئر لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...