Monday, November 23, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں سیف سٹی اتھارٹی قائم

کراچی سمیت سندھ کے برے شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کرنے کےلئے اتھارٹی قائم،اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ...

ایس ایچ او شپ کا امتحان پاس کرنےوالے 4 اہلکاروں کی تعیناتی

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی و پالیسنگ کے تحت ایس ایچ او...

سڑک پر کچرا کیوں پھینکا،21 افراد گرفتار

مقررہ جگہوں کے علاوہ کچرا پھینکنے پر 21 افراد جیل روانہ ،ضعلی انتظامیہ کے مطابق نارتھ کراچی سے...

آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسپتال داخل

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، پی...

اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اسحاق ڈار

ishaq dar1کراچی،حکومت نے اوگراکی سفارش کے برعکس پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کرنا بھی گوارا نہ کیا۔ اکتوبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، ودہولڈنگ ٹیکس کی نصف شرح بھی اکتیس اکتوبرتک برقراررہے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پندرہ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے چھیاسی پیسے کمی کی سفارش کی تھی جب کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں دوروپے پینتیس پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اکاون پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے ننانوے پیسے اضافے کی تجویز تھی تاہم حکومت نے اسے مسترد کردیا۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ یکم اکتوبرسے بینک کے ذریعے لین دین پرصفراعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جانا تھا۔ اب نصف ٹیکس کی رعایت اکتیس اکتوبرتک برقراررہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کا فیصلہ گوشوارے جمع کرانے کی ترغیب دینے کیلئے کیا گیا۔ اسحاق ڈارنے مزیدبتایا کہ عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باجود یورو بانڈز کو پذیرائی ملی ہے۔ دنیاکی اسی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں نے یوروبانڈلیے۔ یوروبانڈزکیلئے آٹھ کے بجائے چارروڈ شوزہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ اسحاق ڈارنے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پچاس کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالرکی قرضے کی آٹھویں قسط کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کوملنے والی رقم چار ارب ڈالرسے زیادہ ہوجائے گی۔
Open chat