Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،  گلبرک، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی...

ڈیفنس فیز4 میں مُبینہ پولیس مقابلہ

ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا...

ملٹری ٹیلی پیتھی، فوجیوں کا دماغ پڑھا جاسکے گا

امریکی فوج کا تحقیق ادارہ ’’آرمی ریسرچ آفس‘‘ (اے آر او) آج کل ایک ایسے اچھوتے منصوبے پر...

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی کارروائی، پیٹرول پمپ سیل

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی کارروائی، ویمن جناح یونیورسٹی سے متصل پیٹرول پمپ سیل، اسسٹنٹ کمشنر کے...

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی

Petrolکراچی: حکومت نے یکم اپریل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.79 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 89 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سمری میں پٹرول کی قیمت 3.79 روپے اضافہ کے ساتھ 70.29 روپے سے بڑھا کر 74.08 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5.79 روپے اضافے کے ساتھ 80.61 روپے سے بڑھا کر 86,40 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 96 پیسے اضافے کے ساتھ 57.94 روپے سے بڑھا کر 58.90 روپے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت 1.62 روپے اضافے کے ساتھ 80.18 روپے سے بڑھا کر 81.80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت 89پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 61.44 روپے سے کم کرکے 60.55روپے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری کو پیر کے روز وزارت پیٹرولیم بھجوایا جائے گا تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

Open chat