موٹرسائیکل سواروں کوبغیرہیلمٹ پیٹرول فراہمی پرپابندی کی سفارش

petrol in bikeکراچی ٹریفک پولیس حکام نے کمشنر کراچی کو موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو خط لکھا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے ٹریفک پولیس نے کئی بار مہم چلائی ہے لیکن مہم کے باوجود موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنتے اور ہیلمٹ نہ پہننے سے موٹرسائیکل سوار جان لیوا حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے خط میں سفارش کی ہے کہ موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دیاجائے۔خط میں خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے متعلق نوٹیفکیشن کمشنر کراچی جاری کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top