Monday, October 26, 2020
Home Trending پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 43 پیسے کی کمی

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 43 پیسے کی کمی

Petrolphotofileوزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دےدی اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول 9 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا اور یوں پٹرول کی سنچری بھی ختم ہوگئی۔اسلام آباد میں وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیڑول 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی۔ یوں پٹرول 103 روپے 62فی لیٹر سے کم ہوکر 94 روپے 19 پیسے فی لٹر ہوگیا۔ ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی منظوری دی گئی ہے یوں ڈیزل 107 روپے 39 پیسے سے کم ہوکر 101 روپے 21 پیسے فی لٹر سستا ہوگیا ہے۔ مٹی کا تیل 8روپے 16پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد مٹی کا تیل 95 روپے 68 پیسے سے کم ہوکر 87 روپے 12 پیسے فی لٹر ہوگیا۔ ہائی آکٹین کی قیمت میں 14روپے 68پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے جو اب 131روپے 13پیسے سے کم ہوکر 116روپے 15پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ قیمتو ں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا اور آج رات 12بجے سستا پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد قیمتوں اور کرایوں میں کمی کیلئے صوبائی حکومتوں کا کردار نظر آنا چاہیے، اس کا فائدہ ملک کے طول و عرض میں عوام تک پہنچنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...