Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

پیٹرول کی قیمت میں چارروپے اضافہ، نئی قیمت 74 روپے 29 پیسے مقرر

Petrolحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 74روپے 29پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرول 4روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ہائی آکٹین، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرا ر رکھی گئی ہے۔

یکم اپریل سے پٹرول کی نئی قیمت 74روپے29 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 83 روپے 61پیسے فی لیٹرمقرر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 57روپے 94پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل 61روپے 44پیسےاور ہائی آکٹین کی قیمت 80روپے 31پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔
دو ماہ قبل وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کی شرح میں 17فیصد سے بڑھاتے ہوئے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جب قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو جی ایس ٹی میں کمی کے ذریعے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا مگر وقت گذرنے کیساتھ وزیر خزانہ اپنا وعدہ بھول گئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل، ہائی آکٹین اور مٹی کا تیل کی قیمت پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے برقرار رکھی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

Open chat