ملک بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے وزیر اعظم عمران خان کو اسمگل پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر رپورٹ پیش کی تھی، رپورٹ کے مطابق ملک میں 4 ہزار 149 غیر قانونی پمپس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔