Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پیٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکمی

پیٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکمی

Federal-Minister-for-Petroleum-and-Natural-Resources-Shahid-Khaqan-Abbasiکراچی، حکومت نے پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹرکمی کردی جبکہ گھریلو،کمرشل صنعتی صارفین اورتوانائی اورسی این جی شعبے کیلئے گیس بھی مہنگی کردی گئی ہے۔گیس کی قیمت میں بائیس اعشاریہ نوفیصد تک اضافہ کیاگیا ہے۔اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی سفارش کی تھی. وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پٹرول کی نئی قیمت تہتر روپے چھہتر پیسے، ڈیزل کی بیاسی روپے چارپیسے، ہائی اوکٹین کی اناسی روپے اناسی پیسے، مٹی کے تیل کی ستاون روپے گیارہ پیسے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت تریپن روپے انسٹھ پیسے ہوگی۔وفاقی وزیرپٹرولیم نے مزیدبتایا ہے کہ سومکعب فٹ گیس کے ماہانہ استعمال پرقیمت ایک سوچھ روپے سے بڑھا کوایک سودس روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکردی گئی ہے۔ تین سومکعب فٹ پرگیس کی قیمت دوسوبارہ روپے سے بڑھا کردوسوبیس روپے ایم ایم بی ٹی کی گئی ہے۔ تین سومکعب فٹ سے زیادہ گیس کی قیمت پانچ سواکتیس روپے سے بڑھا کرچھ سوروپے ایم ایم بی ٹی یوکی گئی ہے۔ صنعتی شعبے،کھاد کے کارخانوں،کیپٹو پاور پلانٹس اور نجی بجلی گھروں کیلئے گیس چارسواٹھاسی روپے سے بڑھا کرچھ سوروپے ایم ایم بی ٹی کردی گئی ہے۔ سی این جی اورکمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت چھ سوروپے سے بڑھا کرسات سوروپے ایم ایم بی ٹی یوکردی گئی ہے۔گھریلوں صارفین کیلئے گیس تین اعشاریہ سات فیصد،کمرشل سیکٹرکیلئےنواعشاریہ آٹھ فیصد،سی این جی کیلئے سولہ اعشاریہ چھ فیصد،صنعتی،کھاد اورپاورسیکٹرکیلئے گیس بائیس اعشاریہ نوفیصد مہنگی کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...