Thursday, October 22, 2020
Home Trending پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

Petrolphotofileعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد حکومت کی جانب سے نومبرمیںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یکم نومبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے فی لیٹرکمی ہوسکتی ہے۔اس وقت خام تیل کی قیمت85ڈالرفی بیرل کے آس پاس ہے۔ایک حکومتی اہلکارکا کہنا تھاکہ اگلے ماہ کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے رکھی جائیں گی اور قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائیگا۔اگلے ماہ کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5.50روپے،پٹرول کی قیمت میں 5.25 روپے، کیروسین آئل کی قیمت میں 5.50 روپے ،ایچ او بی سی کی قیمت میں8روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔انکاکہنا تھاکہ ان قیمتوں میںکمی بیشی ہوسکتی ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ 30 اکتوبر کو ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی