Wednesday, October 21, 2020
Home Trending مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا...

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان

Petrolphotofileمہنگائی کے مارے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے باعث اس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کےلئے پیٹرولیم کی مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں فی لیٹر 3 روپے تک کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی گئی، نوٹیفکشن کل جاری کیا جائیگا، آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی ہے، اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرول کو بھجوادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 70 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپیہ 76 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 53 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی گئی ہے۔ ایچ او بی سی 3 روپے اورپیٹرول 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا حتمی نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائیگا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...