Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی آرٹس کونسل میں علمی و ادبی...

پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی آرٹس کونسل میں علمی و ادبی نشست منعقد

کراچی،پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے زیراہتمام آرٹس کونسل کراچی میں سینئر قلم کاروں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں نامورقلم کاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے سینئر قلم کار شبیر سومرو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ دیگر شعبہ جات کی طرح صحافت میں بھی تربیت ناگزیر ہے۔ پا کستا ن فیڈرل کونسل آف کالممسٹ کے اقدام قابل ستائش ہیں جس طرح پی ایف سی سی تمام نئے آنے والوں کو سنیئر زسے سیکھنے اور مکالمے کا موقع فراہم کرتی ہے اس طرح ہمارے وقتوں میں نہیں ہوتا تھا یہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ معروف کالم نگار یعقوب غزنوی نے نئے آنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھناہی دراصل لکھنا ہے جب تک آپ پڑھے گے نہیں تو آپ اچھالکھ بھی نہیں سکتے اور اچھا لکھنے کیلئے کتب بینی بہت اہمیت کی حامل ہے ۔سید قیصر محمود نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ایک کا لم نگار اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کو مثبت سوچ دے سکتا ہے اور وہ معاشرے کی برائیوں کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ان کا حل اور تجاویز بھی پیش کرتاہے یہ کالم نگار کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے جملہ مسائل پر روشنی ڈالے ۔نوجوان صحافی اور کالم نگار عارف خٹک نے کہا کہ کالم نگاری وقت کی اشد ضرورت ہے کالم نگار جس طرح معاشرے کے حالات کی اپنے الفاظ میں عکاسی کرتا ہے اس طرح کوئی نہیں کر سکتا ہے ۔ڈاکٹر طیب سنگھانوی نے کہا کہ قلم کی طاقت ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ہے تا ریخ گواہ ہے لا غر اور ضعیف وجود رکھنے کے با وجود ایک سچے اور کھرے لکھاری کا قلم ہمیشہ طاقت کا سر چشمہ رہا ہے اس کے سامنے فولادی قو تیں بھی ریزہ ریزہ ہو جا تی ہیں کیو نکہ حق و با طل کی معرکہ آرائیوں میں فتح ہمیشہ حق کی ہو تی ہے اور قلمی قوت حق گو ئی و بے با کی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ ۔تقریب سے سینئرلکھاریوں سلیم فاروقی،سلیم آزر ، اختر حفیظ ، حمیرا طہر ،شبیر احمد ارمان ،ابراہیم احمد خان ، آچر خا صخیلی ،ایم جے گوہر، شمشاد علی خان ،ماجد صدیقی ،اجمل شوبی ،خرم سہیل ، مزمل احمد فیروزی اور طاہرہ عالم نے بھی اظہار خیال کیا ۔تقریب کے اختتام پر پی ایف سی سی کے جنرل سیکریٹری منصور احمد خا ن نے تمام قلمکاروں کا شکریہ ادا کیا اور پی ایف سی سی کی جانب سے معز کونسل ممبران کو “سند تحسین “پیش کی گئی۔ان کے علاوہ شکیلہ سبحان اور زوہیب خان کو شعبہ I.Tاور سوشل میڈیا پر بھر پور کردار دا کرنے پر تعریفی اسناد دی گئیں ۔ تقریب میں کراچی کے علاوہ اندرون سندھ سے بھی کالم نگاروں نے شرکت کی ۔
 pfcc-1

pfcc-2

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...