Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات آئین کے مطابق 30 جنوری 2016...

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات آئین کے مطابق 30 جنوری 2016 کو ہوں گے

PFUJکراچی ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سے الحاق شدہ تمام یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات آئین کے مطابق 30 جنوری 2016 کو ہوں گے۔ پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم اور سیکریٹری جنرل امین یوسف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بعض قوتیں انتخابات کے حوالے سے افواہیں پھیلارہی ہیں جن کا پی ایف یو جے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ایف یو جے کے آئین میں موجود انتخابی قوانین کی دفعہ کے مطابق تمام یوجیز اپنے دو سالہ انتخابات جنوری یا اس قبل کرانے کی پابند ہیں۔پی ایف یو جے کے صدر اور سیکریٹری جنرل نے تمام یوجیز کے صدور اور جنرل سیکریٹریزسے کہا ہے کہ وہ انتخابی ضابطے کی شقوں2,3,4 کے تحت کام کرتے ہوئے نئی رکنیت سازی او ر کسی قسم کی اسکروٹنی کا عمل 30اکتوبر سے قبل مکمل کر لیں اور ارکان کی مکمل فہرست پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل کو ارسال کردیں۔ واضح رہے کہ آئندہ انتخابات میں مندوبین کا چنا بھی کیا جائے گا اور آئین میں ہونے والی ترمیم کے تحت سالانہ فیس میں بھی اضافہ ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...