Friday, October 23, 2020
Home Trending میڈیا پر تشدد ، پی ایف یو جے کا کل ملک بھر...

میڈیا پر تشدد ، پی ایف یو جے کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

 PFUJپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد میں میڈیا پر تشدد اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کی عدم گرفتاری کے خلاف کل (منگل 16ستمبر 2014کو )ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس ظالمانہ رویہ اور تشدد کے خلاف پی ایف یوجے اور آر آئی یوجے کی ایڈہاک باڈی نے وفاقی وزیر داخلہ وفاقی وزیر اطلاعات اور پولیس کے متعلقہ حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی لیکن دو ہفتہ سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی کسی پولیس اہلکار کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پی ایف یوجے کے صدر رانا عظیم اور سیکریٹری جنرل امین یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کی یقین دھانی کے باوجود صحافیوں پر تشدد کا اب تک نوٹس نہیں لیا گیاہے۔ ان رہنماﺅں نے واضع کیا کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ درست نہیں کیا اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا تو پی ایف یوجے بھرپور تحریک کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری متحد ہے اور اس میں نفاق ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ پی ایف یوجے کے صدر رانا عظیم اور سیکریٹری جنرل امین یوسف صحافیوں، کیمرہ مین، فوٹوگرافر اور میڈیا میں کام کرنے والے دیگر شعبوں کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ منگل کو اپنی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرکے اپنی طرف اٹھنے والے ہاتھ کو ایسا پیغام دیں کہ وہ آئندہ ایسی جرات نہ کرسکے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی انسانی حقوق اور وکلا تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...