Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پی آئی اے کا نیا کارنامہ، صرف ایک روٹ پر 4 ارب...

پی آئی اے کا نیا کارنامہ، صرف ایک روٹ پر 4 ارب روپے کا نقصان

PIA
کراچی: پی آئی اے میں صرف لندن کے ایک روٹ پر قومی ا ئرلائن کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا میگا اسکنڈل سامنے آیا ہے ۔ ایوی ایشن ڈویژن نے ایف آئی اے کو فوری تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ پی آئی اے کی داخلی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس میگا اسکینڈل کے تین مرکزی کردار ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ائرلائن ذرائع کے مطابق جنرل منیجر ریونیو مینجمنٹ اور شعبہ مارکیٹنگ کے روٹ انالسٹ رات گئے خفیہ پاس ورڈ کے زریعہ لندن کی مخصوص ٹریول ایجنسی کے لیے کم قیمت ٹکٹ کی بکنگ کھول دیتے اور لندن سے پاکستان کے لیے پروازوں کے سینکڑوں مہنگے ٹکٹ کم قیمت میں فروخت کرکے پی آئی اے کو ہر ایک پرواز پر لاکھوں روپے نقصان پہنچاتے۔ ایوی ایشن ڈویژن نے اس میگا اسکنڈل پر ایف آئی اےکو کارروائی کے لیے لکھ دیا ہے ۔ اسکینڈل کا مرکزی کردار علی طاہر قاسم پہلے سے ہی جعلی کمپنی کے ذریعے 2 لاکھ 6 ہزار ڈالر کے غبن کے الزام میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...