Saturday, October 31, 2020
Home Trending 3 ارب روپے ماہانہ سود، 18 ہزار ملازمین کا بوجھ، قومی ائرلائن...

3 ارب روپے ماہانہ سود، 18 ہزار ملازمین کا بوجھ، قومی ائرلائن 187 ارب کی مقروض ہو گئی

PIAکراچی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن نے بتایاکہ18ہزارملازمین کے بوجھ کی وجہ سے پی آئی اے 187ارب کامقروض ہے، ماہانہ ساڑھے 3ارب سوددیتے ہیں،پٹرولیم نرخوں میں کمی کامسافروں کوکوئی فائدہ نہیں پہنچایاجارہا۔ کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی رانامحمدحیات کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی نے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کو دوران سفرمعیاری اور سستاکھانافراہم کیاجائے، ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی سمری بھجوائی جائے، قائمہ کمیٹی نے لاکھوںروپے ماہانہ تنخواہ پرافسران کے تقرر پراعتراض کیا، کمیٹی نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی مناسبت سے فضائی کرایے ایڈجسٹ کیے جائیں۔کمیٹی نے چیئرمین پی آئی اے کواگلے اجلاس میں طلب کرلیا اور بھرتیوں کی وضاحت کرنے کے بارے میں کمیٹی کااجلاس کراچی میں بلانے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی نے پی آئی اے انتظامیہ کوہدایات جاری کی ہیں کہ فضائی ٹکٹ پرایف بی آرکی طرف سے لگائی گئی5 ہزارروپے کی ایکسائزڈیوٹی کوختم کرنے کے لیے فنانس ڈوثزن کوسمری بھجوائی جائے۔کمیٹی نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ کوہدایات جاری کیں کہ ادارے کاقرض ختم کرانے کے لیے ہنگامی نوعیت کے اقدام کیے جائیں تاکہ پی آئی اے کودوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیاجاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...