Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار،وسیم اختر ،روف صدیقی بری

اشتعال انگیز تقاریر کیس کا فیصلہ ،ڈاکٹرفاروق ستار، وسیم اختر، رئوف صدیقی اور قمر منصور کو بری کردیا گیا، ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ...

نعمت رندھاوا قتل کیس، ملزمان کو عمر قید کی سزا

نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملزمان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا،2،2 لاکھ کا جرمانہ اور جائیداد...

گلشن اقبال، عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی

گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم فائر بریگیڈ...

سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...

پالپا اور پی آئی اے بحران کا ذمے دار ایک دوسرے کو ٹھیرانے لگے

PIAکراچی: مسافروں کو مشکل سے نجات کون دلائے ۔ فریقین بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہےہیں۔ صدر پالپا کیپٹن عامر ہاشمی کا کہناہے کہ مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی ، ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے کہا پالپا بات چیت کرنا ہی نہیں چاہتی ۔ پی آئی اے کے پر کٹ کر رہ گئے ، پائلٹس طیارے اڑانےاور انتظامیہ پائلٹس کی بات سنے کو تیار نہیں ۔ نتیجہ عوام کی خواری ، اور قومی ائرلائن کو خسارہ ۔ معاملہ کے حل کےلیے اب تک انتظامیہ اور پائلٹس ساتھ نہیں بیٹھے تو نجی ٹی وی کے پروگرام میں دونوں کا آمنا سامنا ہوا۔ صدر پالپا نے مذاکرات نہ ہونے پر انتظامیہ، اور ترجمان پی آئی اے نے پالپا کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ پائلٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی نےقومی ائرلائن کے تمام تر مسائل کو پی آئی اے کی نج کاری کا سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا ۔ ترجمان پی آئی اے نے ان الزامات کی تردید کی ۔ فریقین یہ کہتے تو ہیں وہ مسافروں کو پریشان نہیں کرنا چاہتے مگر نہ پی آئی اے کی جانب سے قدم بڑھایا جارہاہے اور نہ پالپا حج آپریشن ختم ہونے تک اپنا احتجاج موخر کرنےکو تیار ہے ۔ البتہ ایک مثبت پیش رفت یہ ہے کہ پالپا نے چیئرمین پی آئی اے کی جانب سے ڈیوٹی کا دورانیہ دس گھنٹے کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
Open chat