Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے کراچی سے پرواز روانہ

PIAکراچی: یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائن کی پہلی خصوصی پرواز روانہ ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں 3 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے ایک ہزار افراد یمن کے شورش زدہ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے 600 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ حدیدہ پہنچ گیا ہے۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے 2 طیارے مخصوص کئے گئے ہیں جن میں سے پہلی خصوصی پرواز پی کے 7001 حدیدہ روانہ ہوگئی ہے، طیارے میں عملے کے 21 افراد موجود ہیں جب کہ اسے کیپٹن محسن آپریٹ کررہے ہیں، پرواز کے ذریعے 504 افراد کو واپس لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاک بحریہ کے 2 جہاز یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے بحیرہ احمر پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے سعودی عرب کی سربراہی میں خلیجی ممالک کا اتحاد فضائی کارروائی کررہا ہے۔

Open chat