Monday, October 26, 2020
Home خصوصی رپورٹس ڈبل سواری پر پابندی (ابو عبداللہ)

ڈبل سواری پر پابندی (ابو عبداللہ)

bikeکراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ کی بڑھتی ہو ئے واقعات کے پیش نظربدھ کو محکمہ داخلہ سندھ نے  ایک بار پھر کراچی میں 10 یوم کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ۔جس کا اطلاق  10 ستمبر بروز بدھ کی رات 12 بجے سے 19 ستمبر تک  رہے گا

موٹر سائیکل کہ بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ غریب اور متوسط طبقے کی سواری ہے۔ لیکن آئے دن ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے کراچی کے شہریوں کے لئے اس کی افادیت سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تقریباً 20لاکھ موٹر سائیکلیں چل رہی ہیں جن میںسے تقریباً 10لاکھ موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری کی جاتی ہے۔

انتظامیہ کی نااہلی کی سزا کراچی کے مظbike 02لوم غریب و متوسط طبقے کو دی جاتی ہے۔ جس سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد متاثرہوتے ہیں ۔ خصوصاً وہ افراد جنہوں نے سرکاری و پرائیویٹ ملازمت کے لیے جانا ہوتا ہے۔ ایک تو سی این جی کی بندش اور اوپر سے ڈبل سواری پر پابندی کے باعث بروقت پہنچ نہیں پاتے۔ جبکہ حکومتی حلقوں کی طرف سے اس پر پابندی کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ڈبل سواری سے دہشت گردوں اور شرپسندوں کو اپنی مذموم کاروائیوں میں مدد ملتی ہے۔ بظاہر تو دہشت گردی پر قابو پانے کے یہ اقدامات کیے جاتے ہیں مگر پولیس اور ٹراسپورٹ مافیا سب سے زیادہ اس سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ڈبل سواری پر پابندی سے جرائم کی شرح میں کمی آئے یا نہ آئے لیکن غریب عوام کے لیے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم میں رتی بھر بھی فرق نہیں پڑتا۔جن عناصر نے کاروائیاں اور وارداتیں کرنی ہوتی ہیں وہ موٹر سائیکل کے علاوہ بھی بہت سے ذرائع استعمال کرتے ہیں۔ کراچی کے علاوہ باقی شہروں میں بھی تخریبی کاروائیاں ، اسٹریٹ کرائم ، قتل وغارت گری اور اغو برائے تاوان کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن وہاں ہر انتشار کا حل ڈبل سواری پر پابندی نہیںنکالا جاتا۔ اگر لگ بھی جائے تو دو چار دن یا کسی خاص موقع مناسبت کے لحاظ سے لگائی جاتی ہے مگر کراچی میں اتنی طویل پابندی عائد کر دی جاتی ہے کہ یہ گمان ہونے لگتا ہے جیسے حکومت ڈبل سواری پر پابندی لگا کرختم کرنا بھول ہی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...