Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

خاتون پائلٹ مریم کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس کراچی میں ادا کردی گئی

marium mukhtar pilot1کراچی: گزشتہ روز پاک فضائیہ کے طیارہ گرنے کے حادثے میں شہید ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ کی نمازہ جنازہ پی اے ایف بیس کراچی میں ادا کردی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 7 تربیتی طیارہ اپنی معمول کی پرواز پرتھا کہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون پائلٹ مریم شہید جب کہ معاون پائلٹ سکواڈرن لیڈرثاقب عباسی شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ آفیسرمریم اوراسکوارڈن لیڈرثاقب نے طیارے اور زمین کو نقصان سے بچانے کی آخری لمحات تک کوششیں کیں۔ پاک فضائیہ کی فلائنگ آفیسرمریم مختیارکی نماز جنازہ پی اے ایف بیس کراچی میں ادا کردی گئی، نمازہ جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان، مسلح افواج کے افسران سمیت بڑی تعداد میں فوجی جوانوں نے شرکت کی۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف نے خاتون پائلٹ مریم مختیارکی شہادت پراہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید مریم مختیار پاکستان کا فخر، خواتین کے لیے رول ماڈل تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat