Sunday, October 25, 2020
Home Trending پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کرنیکی قسم کھا رکھی ہے، پیرپگارا

پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کرنیکی قسم کھا رکھی ہے، پیرپگارا

pir pagaraپیر پگارا نے کہا ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ خیر پور میں مغرب کے بعد لوگ گھروں سے نکل سکتے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کرنیکی قسم کھا رکھی ہے ، اگر یہی صورتحال رہی توپورا سندھ دھول مٹی بن جائیگا۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملا کے دوران کیا جس کی قیادت ڈاکٹر مقبول صدیقی نے کی۔ پیرصاحب پگارا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ نئے صوبے کس طرح بنیں گے۔ پنجاب میں مزید صوبے بن سکتے ہیں، سندھ کی بات بہت بعد میں آتی ہے۔ نئے صوبوں سے متعلق اسمبلیوں کی جانب رخ کرنا ہوگا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں پیرصاحب پگارا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ میں تھر جیسی صورتحال پیدا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تھر میں مجرمانہ غفلت کی جارہی ہے۔ اگر حکومت تھر میں کچھ نہیں کر پارہی تو دیگر جماعتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...