Saturday, October 24, 2020
Home خصوصی رپورٹس کراچی : فاتحین اور شکست خوردہ لوگ واضح ہوگئے (شاہین صہبائی)

کراچی : فاتحین اور شکست خوردہ لوگ واضح ہوگئے (شاہین صہبائی)

pm khiبدھ کو اس وقت صورتحال واضح ہو گئی جب وزیراعظم نواز شریف کراچی میں قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ موجود تھے اور سیاست دان، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دوسری جانب موجود تھے، جس کی وجہ سے کراچی اور سندھ میں آنے والے دنوں اور ہفتوں میں بڑی تبدیلیاں واقع ہو سکتی ہیں۔ فوجی اڈے پر سیکورٹی کے امور پر وزیراعظم کو دی جانے والی اہم بریفنگ سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دور رکھ کر یہ پیغام واضح طور پر دیا گیا کہ کراچی میں آپریشن ان شخصیات کی موجودگی کے بغیر جاری رکھنا ہوگا۔ لہٰذا، ان افراد کی اعلیٰ عہدوں پر موجودگی صرف کچھ ہی عرصہ کی بات ہے کیونکہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ ان لوگوں کی اب مزید کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ صاحب کو جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان خاموش مفاہمت کے ٹوٹنے کا احساس ہوا تو وہ فوراً اپنے رہنما آصف علی زرداری کی جانب بھاگے کہ انہیں بریفنگ دی جا سکے۔ اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم کو مسٹر زرداری کا پیغام بھی پہنچایا تھا۔ لیکن اب تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی عوامی سطح پر صورتحال یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اہم مقامات بشمول بلاول ہائوس سے بیریئر ہٹانے کی مخالفت کی ہے اور انہوں نے بیریئرز کو برقرار رکھنے کیلئے سندھ حکومت کو استعمال کیا ہے۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر سندھ حکومت نے بلاول ہائوس کے باہر بیریئر لگائے ہیں لہٰذا انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔ دوسری جانب رینجرز نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ بیریئرز اور رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا اور جنرل پرویز مشرف کے گھر کے باہر مرکزی رکاوٹ بھی ہٹا دی گئی۔ اس اقدام سے ظاہر ہونے والا لب و لہجہ بھی واضح ہوجاتا ہے۔ وفاقی حکومت (فوج اور رینجرز) اور سندھ حکومت (پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم) کے درمیان اس طرح مخالفانہ اور تصادم انگیز رویہ زیادہ عرصہ تک برقرار نہیں رہے گا اور اب کوئی نہ کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔ جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ رینجرز / فوج کراچی آپریشن کو لپیٹ نہیں سکتے، چاہے اس میں سیاسی اور انتظامی بنیادوں پر کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ ڈالی جائیں۔ لہٰذا گورنر اور وزیراعلیٰ کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسلام آباد کیلئے گورنر عشرت العباد کی جگہ پر کوئی نیا گورنر لانا کوئی مشکل کام ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایشو ہے۔ لیکن اگر سندھ حکومت نے بھی سخت موقف اختیار کرنا شروع کر دیا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے اور ایسی صورت میں وزیراعظم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مسٹر زرداری کی حمایت کریں گے یا پھر سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں گے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ستم ظریفی اور قدرت کا انصاف ہوگا کہ جس طرح مسٹر زرداری نے اپنے دورِ صدارت میں پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا تھا، پنجاب حکومت کو ہٹا دیا تھا اور مسٹر شریف وہی حساب برابر کریں گے۔ جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ کراچی اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ایک غلط قدم یا غلط فیصلہ پوری جمہوری بساط کو پلٹ سکتا ہے۔ اس طرح کی دھماکا خیز سیاسی اور سیکورٹی صورتحال میں ایم کیو ایم کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے عزیز آباد میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات حکام کی ایک غلطی ہو سکتی ہے۔ اگرچہ اب عمران خان کراچی میں ایم کیو ایم پر دھاوا بولنے کیلئے تیار ہیں، اور اگر وہ کامیاب ہوگئے، تو ایم کیو ایم دھاندلی کا الزام عائد کر سکتی ہے کیونکہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں آپریشن کر رہے ہیں۔ اگر ایم کیو ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا تو یہ پوری مشق متنازع ہو جائے گی اور اس کی ساکھ بالکل نہیں ہوگی۔ تمام تر مشکلات کے باوجود اگر ایم کیو ایم جیت گئی تو یہ ایم کیو ایم مخالف طاقتوں اور حکام کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔ تشدد کا خطرہ بھی سنگین نوعیت کا ہے اور اگر رینجرز یا پھر فوج کو الیکشن کی نگرانی کیلئے استعمال کیا گیا تو اس سے سیاسی سطح پر غلط پیغام جائے گا۔ سب کی کامیابی یہ ہوگی کہ عزیز آباد کی نشست پر الیکشن کو کچھ ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا جائے تاکہ کراچی آپریشن کا معاملہ طے ہو سکے۔

(بشکریہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...