Thursday, November 26, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار

غربی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس کے مطابق 3 دہشت گردوں...

تاجرتنظیموں کا 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

شام 6 بجے دکانیں بند کرانے کےخلاف تاجر برادری میدان میں آگئی، شہر بھر کی تاجر تنظیموں...

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر دیگو میراڈونا چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق میراڈونا کو دل...

پان چھالیہ جان لیواعادات پرسیمینارجمعرات کوہوگا

Arts Councilکراچی، میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی ، آرٹس کونسل آف پاکستان ، پی ایم اے کی 32ویں میڈیکل کانفرنس کے سلسلے میں پی ایم اے کے اشتراک سے عوام کی صحت سے متعلق ایک آگاہی سیمینار منعقد کررہی ہے جس کا عنوان ،پان چھالیہ ، گٹکا ، شیشہ/ جان لیوا عادات ہے،یہ سیمینار منظر اکبر ہال ، آرٹس کونسل آف پاکستان۔کراچی ، 3نومبربروز جمعرات بوقت سہ پہر 3 تا 5بجے ہوگا،مقررین میں پروفیسر سراج الدولہ سید، ڈاکٹر شوکت علی ملک، پروفیسر اسماعیل ہرانی اور ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجادشامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں منہ کے کینسر کے مریضوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مردوں میں یہ نمبر ایک کینسر کہلاتا ہے نوجوانوں میں سب میوکس فیبروسس (submucous fibrosis) (منہ کے دہانے کا تنگ اور سخت ہونا)کی بیماری ہر قسم کی شکل میں چھالیہ کے استعمال سے ہورہی ہے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 30سے 35فیصد لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔عوام کے لئے ان بیماریوں سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے تاکہ ہماری غریب عوام منہ کے کینسر اور سب میوکس جیسی موذی بیماریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ رہ سکیں۔

Open chat