اس بار وزیراعظم ہی گھبراگئے، اوگرا کی جانب سے پیٹرولم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت ہر ممکن ریلیف فراہم کریگی اس لئے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا، واضح رہے اوگرا نے پیٹرول ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی تھی